پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ سوشیالوجی کے مستحق طلباء و طالبات کی مالی امداد کے لئے چیک کی تقسیم

بدھ 27 مئی 2015 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے 37 طلباء و طالبات کی مالی امداد کے لئے محکمہ بیت المال کی جانب سے دئیے گئے چیک تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چئیرمین ایل ٹی سی خواجہ احمد حسان، وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور سینئر اساتذہ اور طلباء و طالبات موجود تھے۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے نوجوان طلباء و طالبات سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور امید ہے کہ نوجوان طبقہ آگے آکر ملکی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :