ایس پی ٹریفک ویسٹ خالد رشید کو ایس ایس پی ٹریفک کا اضافی چارج دیدیا گیا

بدھ 27 مئی 2015 18:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ایس پی ٹریفک ویسٹ خالد رشید کو 6جون تک ایس ایس پی ٹریفک کا اضافی چارج دے دیا گیا،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد اسلام آباد پولیس کی بھرتی کے سلسلہ میں کوئٹہ روانہ،وہاں اسلام آباد پولیس میں بھرتی ہونے والے امیدواروں کے انٹرویو کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے بھرتی کا عمل جاری ہے اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں کے اضلاع میں بھی اسلام آباد پولیس کی بھرتی کے لئے سنٹر ز قائم کئے گئے ہیں بھرتی کئے گئے افراد کے لئے کوئٹہ میں بنائے گئے سنٹر کے لئے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کو انٹرویو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ روز کوئٹہ روانہ ہو گئے ہیں ان کی عدم موجودگی میں ایس پی ٹریفک ویسٹ چوہدری خالد رشید قائم مقام ایس ایس پی ٹریفک کے فرائض سرانجام دیں گے۔