پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کے دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

ٹیم دوسرے ون ڈے میں بھی جیت کیلئے میدان میں اتریگی‘ اظہر علی باقی میچوں میں زیادہ اچھا کھیل کر جیتنے کی کوشش کرینگے‘ایلٹن چکمبورا

بدھ 27 مئی 2015 18:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ ( جمعہ ) 29مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔میچ دوپہر چار بجے شروع ہو گا جس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ، پاکستان ٹیم کو پہلا ون ڈے میچ جیتنے کی وجہ سے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔

پاکستان کی ٹیم کی جیت کی صورت میں سیریز پاکستان جیت جائے گا ۔میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی جبکہ زمبابو ے ٹیم کی قیادت ایلٹن چکمبورا کریں گے ۔۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی رینکنگ برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے لئے ہر میچ جیتنا ضروری ہے اور ہماری ٹیم دوسرے ون ڈے میں بھی جیت کے لئے میدان میں اترے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کامیابی کے بعد پہلے ون ڈے میچ میں بھی کامیابی سے سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔ جبکہ زمبابوین ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے کہا ہے ہ ان کی ٹیم ہر میچ میں پہلے سے بہتر کھیل رہی ہے ،بیٹنگ اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے تاہم میچ کے آخری اوورز میں سکور نہیں ہو رہے جبکہ فیلڈنگ اور باؤلنگ میں بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے ، کھلاڑی پر امید ہیں اور دوسرے ایک روزہ میچ میں زیادہ اچھا کھیل کر جیتنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک میری کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی موقع ملے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتر سے بہتر کھیلوں اور ٹیم میں شمولیت کا کام سلیکشن کمیٹی اور بورڈ پر چھوڑ دوں۔ٹیم کے بہتر سٹارٹ کے بعد ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلنے کو کہا گیا اور اﷲ کا شکر ہے کہ ٹیم کے لئے سنچری بنا سکا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :