ڈسکہ میں وکلاء کے قتل کے سوگ میں دوسرے روز بھی اسلام آباد کی وکلا کی ہڑتال

بدھ 27 مئی 2015 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ڈسکہ میں وکلاء کے قتل کے سوگ میں دوسرے روز بھی اسلام آباد کی وکلاء برادری نے ہڑتال جاری رکھی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء پیش نہ ہوئے جس کے باعث مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ ہڑتال کی کال پاکستان بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل نے دی تھی۔ وفاقی دارالحکومت کے وکلاء نے واقعہ کے خلاف تین روزہ سوگ اور ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :