اسلام آباد ‘گولڑہ میں سیکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن ‘2 دہشتگرد گرفتار ‘تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے‘ایک دہشت گرد، دوسرا سہولت کار ہے‘اسلحہ برآمد

بدھ 27 مئی 2015 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ بدھ کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر وفاقی دارالحکومت کے علاقے گولڑہ میں کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران دو دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے جو کہ حال ہی میں بنوں سے اسلام آباد مقیم ہوئے تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، گرفتار ملزمان میں سے ایک دہشت گرد جبکہ دوسرا سہولت کار ہے۔ گرفتار دہشت گرد اسلام آباد سے معلومات اکٹھی کر کے آگے دہشت گردوں تک پہنچاتے تھے۔دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کر کے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔