4بار توسیع،الیکشن ٹربیونل کے 2سال مکمل،32 انتخابی عذرداریاں تا حال زیر سماعت

بدھ 27 مئی 2015 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) عام انتخابات کے بعد دھاندلی کیسز نمٹانے کے لئے بنائے جانے والے الیکشن ٹربیونل کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں تاہم 4بار توسیع ہونے کے باوجود ابھی32 انتخابی عذرداریاں تا حال زیر سماعت ہیں۔جبکہ دھاندلی کی تعریف ہونا ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل ذرائع کے مطابق مختلف فریقین نے اعلیٰ عدلیہ سے حاصل کئے گئے سٹے آرڈرز کے ذریعے ان ٹربیونلز کی کارروائی میں خلل ڈالا اورنادرا کی طرف سے انگوٹھوں کی تصدیق جیسے معاملات کی وجہ سے کام میں رکاوٹ ہے۔

کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق انتخابات 2002 اور2008 کے حوالے سے بھی یہ انکشاف ہوا ہے کہ 23کے قریب عذرداریاں مختلف ہائیکورٹس میں ابھی بھی زیر التوا ہیں۔تاہم حالیہ الیکشن میں پنجاب بھر سے سب سے زیادہ 166 انتخابی عذرداریاں دائر ہوئیں جن میں سے ملک بھر میں دائر درخواستوں میں سے 32 انتخابی عذرداریاں تا حال زیر سماعت ہیں ان کا فیصلہ کب آتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم جوڈیشنل کمیشن بھی ابھی تک ”منظم دھاندلی“ کی تعریف میں اٹکا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :