بجلی کی 8بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پھر لٹک گئی

واپڈاورکرز کا احتجاج آڑھے آگیا،نجکاری30جون کو ہونا تھی اب آئندہ مالی سال میں ہونے کا امکان ہے،ذرائع

بدھ 27 مئی 2015 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) توانائی بحران کے حل کے سلسلہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر لٹک گیا ہے۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق بجلی کی 4بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری جو30جون کو ہونا تھی اب آئندہ مالی سال کے دوران ہی ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں لیسکو اور گیپگو کی نجکاری ہونا تھی جبکہ پہلے مرحلے کے دوسرے حصے میں میں فیسکو اور آئیسکو کا نمبر تھا جبکہ حکومت کی طرف سے بجلی کی 8 آپریشنل تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں چار کمپنیوں کو مزید دو مراحل میں نجکاری کے لئے پیش کرنا تھا تاہم تازہ ملکی صورتحال اورواپڈاورکرز، یونینز کے احتجاج کے بعد پہلے مرحلے کی چاروں ڈسکوز کی نجکاری چند ماہ کے لئے موخر کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :