ذوالفقار علی بھٹو شیہد کا قومی شناختی کارڈ پہلی بار سوشل میڈیا پر جاری

بدھ 27 مئی 2015 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہیدکا پاکستانی قومی شناختی کارڈ پہلی بار سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے فیس بک اور ٹووئٹر پیج پر پوسٹ قومی شناختی کارڈ کے مطابق یہ پاکستان کا پہلا شناختی کارڈ ہے جس پر نمبر101-28-000001درج ہے۔رہائشی پتہ کی جگہ’پرائم منسٹر ہاوٴس‘راولپنڈی جبکہ ماتھے پر نشان بطور شناختی علامت درج ہے۔ذوالفقار علی بھٹو شہید کی کالے کوٹ اور ٹائی کے ساتھ تصویر پر ہزاروں ”جیالے“ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے،سرخ سلام، مزدوروں کی پارٹی،مزدوروں کا لیڈر،اور صرف بھٹو ازم جیسے کمنٹس لکھ رہے ہیں۔