خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل

7 کروڑ22 لاکھ فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز چھاپے گئے،الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرزکو7 مختلف رنگوں میں چھاپہ گیا،29 مئی کو ریٹرننگ افسران کے حوالے کئے جائیں گے،اعلامیہ جاری

بدھ 27 مئی 2015 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں،فوج کی نگرانی میں 7 کروڑ22 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جنہیں فوج کی نگرانی میں ہی 29 مئی کو ریٹرننگ افسران کے حوالے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،اعلامیہ کے مطابق تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن میں کی گئی ،یلٹ پیپرز کو7 مختلف رنگوں میں چھاپہ گیا ہے جن میں جنرل نشستوں کیلئے سفید،خواتین کی نشست کیلئے گلابی رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، اقلیتوں کے لئے براؤن رنگ ،کسان اور مزدور کیلئے نشستوں کیلئے ہلکے سبز رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں،اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے7 کروڑ22 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں جنہیں 29 مئی کو فوج کی نگرانی میں ریٹرنگ افسران کے حوالے کئے جائیں گے،الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن کے قریب کیمپ،پارکنگ اور اجتماع پر مکمل پابندی لگائی ہے ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،۔