ڈسکہ صدر بار ڈسکہ سمیت 2وکلاء کی شہادت بربریت کی بدترین مثال ہے ،سید بلال شیرازی

عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہے جس میں و ہ ناکام رہی وکلاء پرامن احتجاج میں تشدد کا عنصر غالب نہ آنے دیں ، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ

بدھ 27 مئی 2015 18:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے ڈسکہ صدر بارایسوسی ایشن ڈسکہ سمیت 2وکلاء کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بربریت کی بدترین مثال قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوتی ہے جس میں وہ بری طرح ناکام رہی انہوں نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات اور تربیت کی از حدضرورت ہے پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔

(جاری ہے)

یہ صوبہ میں حکومت کی نااہلی اور لاقانونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس واقعہ نے دور آمریت کی یا د تازہ کردی ہے ۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ وکلاء کا اس افسوسناک واقعہ پر احتجاج ان کا حق ہے لیکن وکلاء پرامن احتجاج میں تشدد کا عنصر غالب نہ آنے دیں اور جلاؤ گھیراؤ سے اجتناب کریں ۔انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :