اے ٹی آئی 29مئی کویوم عشق رسول ﷺ منائے گی ، اکرم رضوی

بدھ 27 مئی 2015 18:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) اے ٹی آئی پاکستان کے مرکزی رہنمامحمد اکرم رضوی نے اعلان کیا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف اے ٹی آئی 29مئی بروز جمعتہ المبارک ملک بھر میں ”یوم عشق رسول ﷺ“ کے طور پرمنائے گی اس سلسلہ میں جمعہ کے اجتماعات میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور اہلسنّت کی دس لاکھ مساجد میں علمائے اہلسنّت تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیں گے اور نماز جمعہ کے بعد مساجداور پریس کلبوں اور تعلیمی اداروں کے باہر احتجاجی جلسے جلوس مظاہرے بھی کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلیاں نکالی جائیں گئیں ۔جن سے اے ٹی آئی کے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔