سینٹرل جیل مچھ میں سزائے مو ت کے قیدی کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بدھ 27 مئی 2015 17:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں سزائے مو ت کے قیدی کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا یہا ں آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے قید ی خان محمد کوصبح پھانسی سے قبل ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا جس کے بعدقیدی کو مچھ جیل کے پھانسی گھاٹ میں پھانسی دے دی گئی نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مجر م کا تعلق تربت سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :