جعلی ڈگری سکینڈل، شعیب شیخ اور و قاص عتیق ک 7جون تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ملزمان کو سخت سیکورٹی میں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا

بدھ 27 مئی 2015 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نور محمد کلمتی کی عدالت نے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور چیف آپریٹنگ افسر وقاص عتیق کو 7جون تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیا ہے ،دونوں ملزمان کو بدھ کی دوپہر سخت سیکیورٹی میں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے حکام نے ملزمان سے تفتیش کے لیے ریمانڈ طلب کیا ،عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 7جون تک ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سیل نے شعیب شیخ کے خلاف منی لانڈر نگ، جعلی ڈگری، دھوکہ دہی اور سائبرکرائم کے الزام میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقدمہ درج کیا تھا اور انہیں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرکے رات گئے ایف آئی اے سینٹر منتقل کیا تھا ، شعیب شیخ کے بہنوئی وقاص عتیق پر جعلی ڈگری،جعلسازی اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ایگزیکٹ کیسی ای او شعیب شیخ کی معاونت کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے رات گئے ایگزیکٹ کے دفتر کی ایک برانچ کوسیل کردیا تھا،سیل کئے جانے والے دفتر سے بڑی تعداد میں مبینہ جعلی ڈگریاں اور طلباء کے آئی ڈی کارڈز برآمد ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :