تحریک ناموسِ رسالت یوم تکبیر بھرپور انداز سے منائیگی : شان علی قادری

بدھ 27 مئی 2015 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) تحریک ناموسِ رسالت پاکستان کے راہنما محمد شان علی قادری چیئرمین بزم غلامانِ مصطفی نے کہا ہے کہ 28مئی ہماری ملکی تاریخ کا وہ عظیم اور روشن ترین دن ہے کہ جس دن پاکستان نے بھارت کے 5ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کرکے عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تحریک ِ ناموسِ رسالت آج 28مئی یوم تکبیر انتہائی جو ش و جذبہ کیساتھ بھرپور انداز سے منائیگی ۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستان کی ایٹمی سالگرہ کے حوالہ سے مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا ۔