28مئی کونواز شریف نے پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا: حاجی امیر عباس مرزا

بدھ 27 مئی 2015 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان ممتاز مسلم لیگی راہنما الحاج حیدر علی مرزا مرحوم کے فرزند چیئرمین شیعہ شہریان پاکستان حاجی امیر عباس مرزا نے یوم تکبیر کے موقع پر کہا ہے کہ 28مئی کو میاں نواز شریف نے امریکی صدر بل کلنٹن کی تمام دھمکیوں اور ہر قسم کے لالچ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا اور پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنادیا اسی وجہ سے ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کررہے ہیں اور ہمارا سر فخر سے بلند ہے کہ ایک ایٹمی طاقت ہیں اور اسی وجہ سے پاک فوج اور عوام کا مورال بلند ہے اور وہ دشمن کی ہر جارحت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نواز نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا وہی روشن مستقبل اور خوشحال پاکستان بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :