تحریک انصاف پترینڈ پراجیکٹ کے متاثرین کی مکمل حمایت کرتی ہے ،خواجہ فاروق احمد

بدھ 27 مئی 2015 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) تحریک انصاف پترینڈ پراجیکٹ کے متاثرین کے ساتھ پراجیکٹ کی انتظامیہ سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے انکی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماء خواجہ فاروق احمد نے پترینڈ پراجیکٹ کے متاثرین کے ایک نمائندہ وفد سے دوران ملاقات کیا۔انہون نے کہا کہ پراجیکٹ انتظامیہ کو ہم خبردار کرتے ہیں کہ وہ ملازمین عوام میں نفاق ڈالنے کی پالیسی ترک کر دے۔

مقامی افراد کو مطابق چارٹر آف ڈیمانڈ انکی اہلیت کے مطابق نوکریاں دے۔لاہور فیصل آباد اور دیگر علاقوں سے اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کرنے کی پالیسی ترک کر دے۔حکومت آزاد کشمیر کا کردار بھی اس حوالہ سے قابل مذمت ہے۔کہ متاثرین کے احتجاج پر جب بھی کوئی نمائندہ تعمیراتی فرم کنگ ڈانگ وغیرہ سے متاثرین کے مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کرنے آیا تو اپنے رشتہ داروں عزیزوں کو بھاری تنخواہ پر بھرتی کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور متاثرین منہ تکتے رہ گئے۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ انٹرنیشنل لیبر لاء کے تحت اوقات کار مقرر کیے جائیں۔لائف انشورنس پر سختی سے عمل کیا جائے۔80فیصد نوکریاں مقامی اراد کو کمپنی دینے کی پابند ہے جس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔قبل ازیں بھی دوران ڈیوٹی حادثاتی اصلات میں معاوضہ دینے کے بجائے کم معاوضہ دیا گیا اگر ملازمین نے احتجاج کیا تو انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔

حکومت آزاد کشمیر کے نمائندے فرکل پرسنر بھی اپنے اپنے بندے کمپنی سے تعینات کرانے کے بعد خاموش ہو جاتے ہیں انہون نے معاہدہ کے تحت سالانہ ترقی دی جائے۔ہمیں سسٹم کو بحال کیا جائے۔کمپنی کے ملازمین کو تنخواہ گھنٹوں کی بنیاد کے بجائے ماہوار بنیاد پر دی جائے۔کس بھی حادثہ کی صورت میں قیمتی ترقی کارکن کا مکمل علاج معالجہ کرانے کی پابند ہے جس پر عمل درآمد نہ کیا جانا قابل مذمت ہے۔

ڈیوتی ٹائم انٹرنشینل لیبر لاء کے تحت 8گھنٹے سے زائد نہیں ہونا چاہیے اور باقاعدہ اوور ٹائم کی بھی ادائیگی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پمن4cگوجرہ کے اصل متاثرین کے ساتھ کیے گئے وعدوں اعلانات پر عمل درآمد کرنے کی پابند ہے حکومت آزاد کشمیر کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔متاثرین کے احتجاج کو ریاستی طاقت سے دبانے کے بجائے کمپنی پر انکے وعدوں کی تکمیل پر زور ڈالنا چاہیے کہ اگر کل حالات خراب ہوئے تو ایڈمن آفیسر سمیت دیگر ذمہ داران جو کمپنی ملازمت کرتے ہیں میں بھی صورتحال کی خرابی کے ذمہ دار ہونگے۔یہ قومی منصوبہ ہے اسے سازشوں کی نذر نہیں ہونے دینگے۔

متعلقہ عنوان :