Live Updates

مردان : سونامی ابھی ختم نہیں ہوئی سونامی تو ابھی شروع ہوئی ہے، اے این پی نے ایزی لوڈ کی خاطر بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے، فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ کے پی کے کی پولیس مثالی بن گئی ہے، وزیر اعظم کو اگر نیا کے پی کے دیکھنا ہے تو آ کر گورنر ہاوس سے باہر نکل کر دیکھیں، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا ریلوے گراونڈ میں جلسے سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 17:50

مردان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مئی 2015 ء) : مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے اے این پی کے رہنما کو للکارتے ہوئے کہا کہ اسفند یار ولی ! سونامی ختم نہیں ہوا ابھی شروع ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی نظام لا رہے ہیں ملک میں ایسا نظام پہلے کبھی نہیں آیا، اس نظام سےغریب کی حالت بدلے گا، لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے کیونکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دئے جائیں گے. عمران خان نے کہا کہ اے این پی نے ایزی لوڈ کے لیے بلدیاتی نہیں کروائے، اے این پی کی حکومت بلدیاتی نظام سے خائف رہی، مردان آزاد ہو تو یہاں کے فیصلے یہیں ہوں گے، اے این پی سے پوچھتا ہوں 5 سال تک بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروائے گئے؟، بلدیاتی نطام میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا پڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام بر طانیہ سوئٹزر لینڈ میں دیکھا اور میں یہ نظام یورپ ہی سے لایا ہوں، انہوںنے بتایا کہ کے پی کے سے بلدیاتی انتخابات میں 45 ہزار منتخب نما ئندے ہوں گے، میں الیکشن کمیشن کا شکر گزار ہوں جس نے جلسے کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

ہم یہاں جلسہ ایزی لوڈ کے لیے نہیں کر رہے، بلکہ عوام کی بھالئی کے لیے کر رہے ہیں، کپتان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی نطام کے بعد بھی لوگ آزاد نہیں ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری پی ٹی آئی کے سونامی کے خوف کی وجہ سے اکٹھے ہو گئے ہیں۔ لیکن لوگو ! آپ کا کپتان آپ سے مل کر ان دونوں کو شکست دے دے گا، عمران خان نے کہا کہ پولیس کو بھی نیچے ڈسٹرکٹ کی جگہ پر لے جائیں گے، اختیارات اور فنڈز عوام تک پہنچائیں گے۔

کے پی کے سے متعلق کپتان نے کہا کہ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ کے پی کے کی پولیس مثالی ہے، کے پی کے پولیس حفاظت دیتی ہےجبکہ پنجاب پولیس کے گلو بٹ لوگوں کو مارتے ہیں،پنجاب پولیس شریف برادران کی غلامی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ میٹرو بنانے سے تبدیلی نہیں آتی، تبدیلی نوکریاں دینے، تعلیم ددینے اور طبی سہولیات دینے کی وجہ سے آتی ہے۔ کے پی کے میں ہر ماہ اسپتال بہتر ہوں گے، عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلی مرتبہ اقتدار ملا ، ہم پہلی بار پارلیمنٹ میں آئے ہیں،سمجھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے نیا کے پی کے دیکھنا ہے تو آ کر گورنر ہاؤس سے باہر نکلیں۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم حق اور سچ کا نظام لے کر آئیں گے، انسان نیت کرے تو عزت اور کامیابی اللہ دیتا ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات