ہلمند میں دہشتگرد حملہ ناقابل فہم ہے، دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں ، دونوں ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے کوششیں کرنا ہونگی ،ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ کا ہلمند حملے پر مذمتی بیان

بدھ 27 مئی 2015 17:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) پاکستان نے افغان صوبے ہلمند میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد حملے ناقابل برداشت اور ناقابل فہم ہیں، دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں ، دونوں ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے کوششیں کرنا ہوگی ، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ نے اپنے مذمتی بیان میں افغان صوبے ہلمند دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ، قاضی خلیل اﷲ نے جاں بحق سپاہیوں کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد حملے ناقابل برداشت اور ناقابل فہم ہیں، دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں ، دونوں ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے کوشش کرنا ہوگی ، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے