بلوچستان میں امن واستحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں ، بلوچستان کو پاک چین اقتصادی راہداری سے بہت فائدہ ہوگا ، اقتصادی راہداری بلوچستان میں خوشی کی لہر لائے گی، وزیراعظم نواز شریف کااجلاس سے خطاب

بدھ 27 مئی 2015 17:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن واستحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں ، بلوچستان کو پاک چین اقتصادی راہداری سے بہت فائدہ ہوگا ، اقتصادی راہداری بلوچستان میں خوشی کی لہر لائے گی ۔ وہ بدھ کو بلوچستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت بلوچستان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن وامان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، بلوچستان کے سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ثناء اﷲ زہری ، صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن جعفر خان مندو خیل ، وزیراعظم کے پولیٹکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شریک ہوئے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں ، بلوچستان کو پاک چین اقتصادی راہداری سے بہت فائدہ ہوگا ، اقتصادی راہداری بلوچستان میں خوشی کی لہر لائے گی ۔