پنجاب بھر میں586ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق،699زخمی

بدھ 27 مئی 2015 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 586ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق جبکہ 699زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ207افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں266ڈرائیورز ،17کم عمرڈرائیور،330مسافراور111پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ128ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت136ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد43حادثات میں51متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں37حادثات میں44متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل707متاثر ہونے والوں میں سے577مرد اور130خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں109افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور423فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور150زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر473موٹر سائیکلز75آٹو رکشے58موٹر کاریں52مسافربس17ٹرک، اور71دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :