فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے المدینہ بلڈ بنک اور جدید کلینیکللیب کا افتتاح کر دیا گیا

بدھ 27 مئی 2015 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے ڈیفنس کے علاقے میں المدینہ بلڈ بنک اور جدید کلینکل لیب کا افتتاح کر دیا گیا ۔20 لاکھ روپے مالیت کی یہ جدید لیب اور بلڈ بنک خیابان جناح مین بلیواڈ پر واقع فلاح انسانیت کے ڈیفنس دفتر مرکز الرباط کی پہلی منزل پر قائم کیا گیا جس کا افتتاح جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسؤل مولانا ابو الہاشم نے کیا۔

اس موقع پرفلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے مسؤل محمد زبیر ، جماعۃ الدعوۃ جنوبی لاہور کے مسؤل محمد ادریس فاروقی ، جماعۃ الدعوۃ ڈیفنس کے مسؤل مشتاق احمدو دیگر موجود تھے ۔ بلڈ بنک میں جدید مشنری موجود ہے جہاں ہر قسم کے ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں ۔ لیب میں تربیت یافتہ ماہر عملہ تعینات کیا گیا ہے جس میں لیب ٹیکنیشن، لیب اسسٹنٹ، ٹیکنالوجسٹ اور دیگر عملہ موجود ہے ۔

(جاری ہے)

المدینہ بلڈ بنک پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک لوگوں کو خون اور دیگر وابستہ سہولیات فری فراہم کی جائیں گی ۔ بلڈ بنک کے افتتاح کے موقع پر درجنوں لوگوں کی بلڈ گروپنگ اور شوگر ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابو الہاشم کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کو جماعۃ الدعوۃ کی یہ فلاحی سرگرمیاں ایک آنکھ نہیں بھاتیں ۔ وہ ہر وقت اسلام اور اس کے ماننے والوں کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں مصروف عمل رہتے ہیں ۔ دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے کام اﷲ کے نبی ﷺ کی سنت مبارکہ ہے اور اس سے جہاں ضرورت مندوں کی ضروت پوری ہوتی ہے وہیں دل کو ایک روحانی سکون بھی میسر آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :