عوام کو صاف صحتمند ماحول کی مکمل فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سسٹم بنایا جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

بدھ 27 مئی 2015 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سیدصلاح الدین احمد کی زیر صدارت بجٹ 2015-16 کے سلسلے میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر نادر خان سمیت تمام محکمہ جاتی افسران موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد نے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہا کہ 2015-16 کے بجٹ میں نیو ڈیولیمپنٹ پروجیکٹ متعارف کرائے جائیں جس میں سڑکوں کی تعمیر، پارکس کی تعمیر ،بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اقدامات اور نالوں کی صفائی و تعمیر و مرمت کیلئے نئی اسکیموں کو متعارف کرایا جائے جبکہ ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئی کچراکنڈیوں کی تعمیراورجگہ جگہ نئے ڈسٹ بن بھی لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کا کام عوام کو صاف ستھرا اور صحتمند ماحول فراہم کرنا ہے اور اس مقصد میں مکمل کامیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سسٹم بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے محکمہ ایم اینڈ ای کے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشینری اور کچرا گاڑیوں کی مرمت و خریداری کیلئے لائحہ عمل تیار کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے کاموں کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کو بریف کیا اور 2015-16 کے بجٹ میں نئے ترقیاتی کاموں کو متعارف کرانے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ بلدیہ شرقی میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیا جائے۔

متعلقہ عنوان :