بجلی چوروں کے خلاف کاروائی تیز ، 28223ڈیٹکشن یونٹس چارج ، مقدمات درج

بدھ 27 مئی 2015 17:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوقیصرزمان کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سپرنٹنڈنگ انجینئرعلامہ اقبا ل ٹاؤن کی زیرنگرانی علامہ اقبال ٹاؤن،ملتان روڈ،کینال روڈ،نیازبیگ،چوہنگ اوراعوان ٹاؤن سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی۔بجلی چوروں کومختلف طریقوں،میٹرمیں سوراخ،ڈائریکٹ سپلائی اورسوئچ سسٹم سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیااوربجلی چوروں کوموقع پر28223ڈیٹکشن یونٹس چارج کیے۔بجلی چوروں کے خلاف مقامی تھانوں میں ایف آئی آربھی درج کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :