225دیہی بیوگان میں 75جھوٹیاں، 75ویہڑیاں اور 150بھیڑ/بکریاں تقسیم

ایک ایکڑ سے کم اراضی کی مالکہ اور کم از ایک بچے کو سکول بھیجنے والی بیوہ کو جانور ملے گا‘ ملک محمد اقبال چنڑ حکومت نے بیوہ خواتین کو بھکاری بنانے کی بجائے باوقار /روزگار کی سہولت دی‘ وزیر برائے کوآپریٹو پنجاب

بدھ 27 مئی 2015 17:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) حکومت پنجاب کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں ضلع بہاولپور میں 225بیوہ دیہی خواتین میں 75جھوٹیاں، 75ویہڑیاں اور 150بھیڑ/بکریاں مفت تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

یہ تقریب ضلع کی تحصیل بہاولپور ، خیرپور ٹامیوالی، حاصل پور، یزمان اور احمد پور شرقیہ کی دیہی بیوہ خواتین کیلئے منعقد کی گئی جس میں تحصیل حاصل پور، یزمان اور احمدپور شرقیہ کیلئے بھیڑبکریاں جبکہ تحصیل بہاولپور اور خیرپور ٹامیوالی کیلئے ویہڑیاں/جھوٹیاں تقسیم کی گئیں۔

مہمان خصوصی صوبائی وزیربرائے کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ تھے۔ انہوں نے پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ وہ دیہی بیوہ خواتین جن کی زمین ایک ایکڑ سے کم ہے اور ان کا کم ازکم ایک بچہ سکول جاتا ہو ان کو یہ جانور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ملک محمد اقبال چنڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ احسن اقدام ہے جس میں غریب بیوہ خواتین کو کسی سے بھیک مانگنے کی بجائے اس حکومت نے باوقار زندگی گزارنے کیلئے جانور دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :