نارنگ منڈی ،25سالہ نوجوان نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا،نعش نہ مل سکی

بدھ 27 مئی 2015 17:21

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں25سالہ نوجوان نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا،نعش نہ مل سکی ۔بتایاجاتاہے کہ شدید کی گرمی کے باعث نوجوان محمداصغربی آربی نہرکے کنارے نہارہاتھاکہ اچانک گہرے پانی میں چلاگیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے نوجوان کی تلاش شروع کی تاہم نعش نہ مل سکی ۔