ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط ، رمضان المبارک میں ایل پی جی شارٹیج متعلق خدشات سے آگاہ کر دیا

رمضان میں ایل پی جی کی ماہانہ2کروڑ کلو شارٹیج کا امکان ، آئندہ دنوں قیمت 200روپے فی کلو تجاوزکر جائیگی‘ عرفان کھوکھر

بدھ 27 مئی 2015 17:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے رمضان المبارک کے مہینے میں ایل پی جی شارٹیج کے متعلق خدشات سے آگاہ کر دیا۔ عرفان کھوکھر کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں واضح کر دیا کہ اگر بروقت کام نہ کیا گیا تو ایل پی جی کی فی کلو قیمت 200روپے سے بھی تجاوز کر جائے گی اور رمضان میں ایل پی جی صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔

پورے پاکستان میں اس وقت 25لاکھ رجسٹرڈ رکشہ ہے اور ان 25لاکھ رکشہ ڈرائیوروں کا خاندان اس سے منسلک ہیں۔ پہاڑوں پررہنے والے لاکھوں بے بس لوگ رمضان میں مہنگی گیس خرید نے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اس وقت ایل پی جی کی لوکل پیداوار 1300میٹرک ٹن ہے جبکہ کھپت 2200ٹن ہے، روزانہ 700ٹن کا شارٹ فال ہے، ایمپورٹ نہ ہونے کہ برابر ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں 2کروڑ کلو یعنی 20 ہزار ٹن کا شارٹ فال ہو گا۔

چیئرمیں عرفان کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم ہمارے خط پر فوری نوٹس لیں اور وزارت پیٹرولیم فوری طور پر مارکیٹنگ کمپنیوں کو وزارت پیٹرولیم کی ایل پی جی پالیسی 2012کے تحت اپنے کوٹہ کی 50فیصد ایل پی جی کی ایمپورٹ کرنے کے احکامات جاری کرے۔ میری وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ ایل پی جی کی ایمپورٹ پر جی ایس ٹی ختم کر دیا جائے۔ حکومت کی بہتریں پالیسیوں کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :