وزیر اعظم جلد عوام کے لئے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے نفاذکا اعلان کریں گے،امتیاز احمد شیخ

پہلے مرحلے میں سندھ سے شکارپور سمیت چار اضلاع اس اسکیم کا حصہ ہونگے،معاون خصوصی وزیراعظم

بدھ 27 مئی 2015 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جلد غریب عوام کے لئے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے نفاذکا اعلان کریں گے پہلے مرحلے میں سندھ سے شکارپور سمیت چار اضلاع اس اسکیم کا حصہ ہونگے دیگر اضلاع مرحلہ وار اس اسکیم کا حصہ بنیں گے یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی امتیاز احمد شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم کا فائدہ برہ راست غریب عوام کو پہنچے گا کم آمدنی والے خاندان اس اسکیم کا حصہ ہونگے وفاقی حکومت کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کارڈ کااجرہ کیا جائے گا جس کے لئے بینظیر اسکیم کے سروے سے استعفادہ حاصل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے لئے ملک کی تمام بڑی انشورنس کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے جس کے تحت عام بیماری کے لئے پچاس ہزار روپے اورجب کہ بڑے امراض کے لئے ڈھائی لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اور مریض کسی بھی نجی اسپتال سے علاج و معالجہ کی سہولیات حاصل کر سکتا ہے جس کی ادائیگی انشورنس کمپنیاں کرنے کی پابند ہونگی انہوں نے شکارپور کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میری گزارش پر ہیلتھ انشورنس کے پہلے مرحلے میں شکارپور کا نام اسکیم میں شامل کرکے ضلع کے غریب عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیاہے۔

متعلقہ عنوان :