اسلام آباد : اقتصادی راہداری سے متعلق اپوزیشن کی بات نہ مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 17:17

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مئی 2015 ء) : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کرنے کے قطعاً خلاف ہے، اپوزیشن کی بات نہ مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری پر اتفاق رائے کیلئے کل کُل جماعتی کانفرنس بلائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی کہ کل کی کانفرنس میں حکومت کو اپنے موقف پر قائل کرلیا جائے ، اگر کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن کی بات نہ مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے جس میں سابق صدر آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، محمود خان اچکزئی ، اسفندیار ولی ، پی تی آئی چئیر مین عمران خان سمیت دیگرسیاسی رہنما شریک ہونگے ، جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے.