سوراب، علاقہ کی ترقی ،عوام کی خوشحالی کے وژن پر عمل شروع کرچکے ،انشاء اللہ تمام علاقوں پریکساں توجہ دیکرترقیاتی عمل میں شریک کرینگے، حافظ محمد ابراہیم لہڑی

بدھ 27 مئی 2015 16:48

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء )وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قلات حافظ محمدابراہیم لہڑی نے کہاہے کہ علاقہ کی ترقی اوریہاں کے عوام کی خوشحالی کاجووژن تھااس پرعمل شروع کرچکے ہیں ،ان شاء اللہ تمام علاقوں پریکساں توجہ دیکرانہیں ترقیاتی عمل میں شریک کریں گے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں پریس کلب سوراب کے صدرشبیراحمدلہڑی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین کاکہناتھاکہ قلات ایک وسیع وعریض ضلع ہے جس کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے لیکن ہم ایک مصمم ارادہ کے تحت عوام کی خدمت کے لیئے میدان میں نکل چکے ہیں اس لیئے درکاروسائل کی عدم دستیابی کے باوجوداپنے وژن پرکام کاآغازکرچکے ہیں،لوگوں کے مسائل کوقریب سے دیکھنے اوران کودرپیش مشکلات کابذات خودمشاہدہ کرنے کی خاطربحثیت ایک نمائندے کے میں تمام دوردرازپسماندہ دیہی علاقوں کادورہ کررہاہوں اب تک گزگ ،پندران ،کپوتو،جوہان ،نرموک ،گدر،مولی ،جیوا،ماراپ ،لاکھوریان ،آڑچنوسمیت تینوں تحصیلوں کے اکثرعلاقوں کاتفصیلی دورہ کرکے وہاں کے مکینوں کے مسائل کوقریب سے دیکھ لیاہے ،ماضی میں عوامی نمانئدوں کی ناقص حکمت عملی اوراجتماعی منصوبوں میں عدم دلچسپی کے نتیجے میں آج ضلع کے دیہی علاقوں میں مسائل کے انبارہیں ،لوگ بنیادی سہولیات سے یکسرمحروم ایک تکلیف دہ زندگی گزارنے پرمجبورہیں،مذکورہ صورتحال کومدنظررکھ کرہم نے ڈسٹرکٹ کونسل کی ترجیحات مرتب کی ہے جن کی روشنی میں ان شاء اللہ ماضی کے تمام محروم علاقوں پرتوجہ دی جائے گی،عوام نے جوزمہ داری ہماری کندھوں پرڈال دی ہے پوری کوشش ہوگی کہ تمام ترسیاسی اورنظریاتی تعلق سے بالاترہوکران کی خدمت کریں ،جے یوآئی کے نمائندوں نے ہمیشہ اقتدارکوعوام کی امانت اورخلق خداکی خدمت کازریعہ سمجھ کرقبول کی ہے یہی وجہ ہے کہ آ ج تک کسی بھی سطح پرجے یوآئی کے کسی نمائندے پرکرپشن کی کوئی کیس ثابت نہ ہوسکی ،ذاتی مفادکے بجائے عوام کے حقوق کاتحفظ ہمارے منشورکابنیادی مقصدہے اس لیئے سیاسی میدان میں نکل کرعوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔