نصیرآباد ڈویژن میں نیا سیاسی انقلاب برپا ہونیوالا ہے ،عوام کو جلد خوشخبری سنائی جائیگی ،میر عطاء اللہ خان بلیدی

بدھ 27 مئی 2015 16:48

اوستہ محمد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)اوستہ محمد ہمدرد پینل کے چیئر مین میر عطاء اللہ خان بلیدی نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں ایک نیا سیاسی انقلاب برپا ہونے والا ہے عوام کو جلدیہ خوش خبری سنائی جائے گی جس سے عام انسان کی عزت نفس بحال ہوگی انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد جعفرآباد اور نصیرآبادکی عوام کیلئے بیت الحمد کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوئے ہے ہم عوام کے حقوق کیلئے جدو جہد آخری دم تک کرتے رہے گے کوئی بھی مائی کا لعل ہمیں عوام کی حقوق کی جدو جہد کرنے سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کونسلران نے شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سات نقاطی ایجنڈہ پیش کیا تھا لیکن ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا گیا اس وقت شہر بنیادی مسائل کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے شہری بنیادی مسائل صحت تعلیم پینے کے صاف پانی بجلی اور امن ومان سے محروم ہے ان خیالات کا اظہار ہمدرد پینل کے چیئر مین میر عطاء اللہ خان بلیدی نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

27 مئی۔2015ء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے کونسلران کی جانب سے پیش کئے گئے سات نکاتی ایجنڈہ پر عمل کیا جاتا تو شہر ترقی کی جانب گامزن ہوتا اس وقت شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے میونسپل انتظامیہ کی لا پرواہی کی وجہ سے شہر مسائل کا گڑہ بن گیا ہے شہریوں کی بد قسمتی ہے اس جانب کوئی توجہ دینے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مجھے شہر اور عوام عزیز ہے عوامی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی کسی کو بھی عوامی حقوق غضب کرنے نہیں دیا جائیگا ہمارے کونسلران کو دھمکایہ اور ڈرایا جا رہا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہے اور نہ ہی عوامی مسائل پر سودی بازی کرنے دینگے ۔