لاہور کے واپڈا ہسپتال میں مریض کے لواحقین نے تشدد کرکے 3گارڈز کو زخمی کردیا

بدھ 27 مئی 2015 16:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) لاہور کے واپڈا ہسپتال میں مریض کے لواحقین نے تشدد کرکے 3گارڈز کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ہسپتال کے ایم ایس کی درخواست پر 4ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ صغریٰ بی بی کے لواحقین وقت ختم ہونے کے باوجود اپنی مریضہ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ ڈیوٹی پر موجود گارڈز نے انہیں وارڈ میں جانے کی اجازت نہ دی جس پر 4افراد نے سکیورٹی گارڈز نواز، خادم اور افضل کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ اچھرہ پولیس نے ایم ایس کی درخواست پر ملزموں صغیر بٹ، قیصر اور قدیر وغیرہ کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :