پاکستان آ کر شادی کرنیوالی بھارتی لڑکی کیساتھ انتہائی شرمناک سلوک۔۔۔ سسرالی کیا کرتے رہے؟ لڑکی نے سنگین الزام لگا دیا!!!

بدھ 27 مئی 2015 16:44

پاکستان آ کر شادی کرنیوالی بھارتی لڑکی کیساتھ انتہائی شرمناک سلوک۔۔۔ ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی2015ء) محبت میں پاکستان آ کر شادی کرنیوالی بھارتی لڑکی انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 25سال بھارتی لڑکی شاہدہ کی فیس بک پر ملاقات فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ کے محمد قیصر بلال سے ہوئی ، معاملات آگے بڑھے ،دونوں ممالک کی سرحدواہگہ بارڈر پر ملاقات ہوئی اور پھر شادی کا فیصلہ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 15پر کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی اور خاتون کو گھر سے بازیاب کراکرسول جج تصدق حیات کی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں خاتون نے موقف اپنایاکہ اُسے طلاق اور جہیز سمیت لڑکے کو اداکی گئی نقد رقم واپس دلائی جائے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہدہ نے بتایاکہ محمد قیصر بلال سے مذہب کے معاملات کی جانکاری کے لیے رابطہ ہوااور پھر رابطوں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ شروع ہوگیا، دوستی ہوئی ، شادی کی بات ہوئی تو دونوں خاندان بھی خوش ہوگئے ، امی خود آکر شادی کراگئیں ۔

(جاری ہے)

خاتون نے بتایاکہ وہ چونکہ ہمیشہ کے لیے بھارت سے پاکستان آرہی تھیں تواپنی ساری تنخواہیں ساتھ لے آئیں ، کچھ جیولری اور دیگر سامان بھی تھا، سسرال نے جمع پونجی چھین لی اور تشددکرتے رہے ، کسی سے بات کی بھی اجازت نہیں تھی ، موقع ملنے پر پولیس کو اطلاع کردی ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہدہ نے بتایاکہ تین ماہ قبل ہی شادی ہوئی ، سسرال نے جمع پونجی ہتھیالی ، تشد دکرتے ہیں ، پاسپورٹ تجدید کے لیے لاہور میں موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :