وزارت کیڈ نے حکومت سے پی ایس ڈی پی کے تحت 17 منصوبوں کے لئے ( 1.54) ارب روپے مانگ لئے

بدھ 27 مئی 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزارت کیڈ ( CADD ) نے بی ایس ڈی بی کے تحت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 17 پراجیکٹس کے لئے 1.54 ارب روپے مانگ لئے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کیڈ وزیر صحت عثمان ابراہیم نے وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو سمری ارسال کی ہے سمری کے مطابق وزارت کیڈ جی 13 میں 200 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال قائم کرنا چاہتی ہے علاوہ ازیں ایچ ایٹ فور میں نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں آرٹزم سینٹر کے لئے ایک ریسرچ سنٹر یونٹ بھی قائم کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

سمری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ماڈل کالجز میں طلباء کو شفٹ کرنے کے لئے ایڈمن بلاک کی تعمیر کے لئے فنڈز درکار ہیں ۔ دریں اثناء رشید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ 200 بستروں کے ہسپتال سے کام نہیں چلے گا وفاقی دارالحکومت میں 3000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی ضرورت ہے ۔ حکومت کو وفاقی حکومت کے مختلف حصوں میں مزید ہسپتال قائم کرنے چاہئیں ۔ تاکہ پمز اور پولی کلینک پر وک لوڈ کم ہو جائے ۔ پمز وفاقی دارالحکومت کا آخری ہسپتال تھا جو 1986 میں بنا اگرچہ پمز 500 مریضوں کو ڈیل کرنے کے لئے بنا تاہم اب یہ تعدد 7000 سے تجاوز کر گئی ہے ۔