فیصل آباد؛موٹروے پر تیزرفتار بس نے کار کو ٹکر ماردی، کارسوار نوجوان جاں بحق، تین شدید زخمی

بدھ 27 مئی 2015 16:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) موٹروے پر تیزرفتار بس نے کار کو ٹکر ماردی، کارسوار ایک نوجوان جاں بحق، تین شدید زخمی، مقدمہ درج ،آن لائن کے مطابق 18ج ب کا رہائشی عبدالرحمان اپنے دوستوں عامر، جعفر اور نقیب رضا کے ہمراہ کار نمبری KN-9597پر سرگودھا سے فیصل آباد کی جانب آرہا تھا کہ موٹروے پرچک جھمرہ 16ج ب کے قریب پیچھے سے آنیوالے بس نمبری LES-498 نے بے قابو ہوکر کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار میں بیٹھا نوجوان عبدالرحمان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :