سانحہ ڈسکہ؛پنجاب اسمبلی پردھاوا اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج

بدھ 27 مئی 2015 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پنجاب حکومت نے سانحہ ڈسکہ میں جلاؤ گھیراؤ اور پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان گرفتاریوں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پنجاب حکومت کی ہدایت پر پولیس نے سانحہ ڈسکہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران وکلاء نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے ،جلاؤ گھیراؤ کرنے اور پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے مختلف علاقوں چھاپے مارے گئے ،رپورٹ کے مطابق ملزمان شناخت کے لئے سی سی ٹی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد لی گئی ،حکومت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا چالان عدالت میں جلد از پیش کئے جائیں تا کہ فوری انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ ڈسکہ میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور ملزم کا چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا

متعلقہ عنوان :