حیدر آباد، ریلوے پٹڑی پر کریکر دھماکہ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل ،بحالی کا کام شروع

بدھ 27 مئی 2015 16:09

حیدر آباد،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) حیدر آباد کے قریب حسین آباد میں ریلوے ٹریک پر کریکر بم دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ،اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی جبکہ لاہور سے نارووال جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بدھ کے روز حیدرآباد آنے والی ٹرین کو اس وقت اڑانے کی کوشش کی گئی جب وہ مسافروں کو جارہی تھی ،حیدر آباد کے علاقے حسین آباد میں لطیف آباد نمبر چوکی نمبر3 کے قریب شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو کریکر بم دھماکے نشانہ بنایا جس سے پٹڑی کا کچھ حصہ تباہ ہوگیا ،واقعہ کے فوری بعد ریلوے پولیس اور رینجرز اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ،اردگرد کے علاقوں کوگھیرے میں لیکر شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی گرفتاری عمل میں نہیں آیا ،ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے کی پٹڑی کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے جلد ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور سے نارروال جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے مسافروں کے پاس موجود پانی کا ذخیرہ بھی ختم ہوگیا جس کے باعث مسافر پیاس سے نڈھال ہوگئے

متعلقہ عنوان :