حکومت کی چیئرمین پیمرا کی بحالی کے خلاف دائر درخواست خارج

بدھ 27 مئی 2015 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے چودھری رشید بطور چیئرمین پیمرا کی بحالی کے عدالتی حکم کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔ بدھ کے رو ز نورالحق این قریشی پرمشتمل سنگل بینچ نے وفاق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل حسنین کریم کنڈی نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا وفاق عدالتی حکم کے خلاف اپیل داخل کرنا چاہتی ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری رشید بطور چیئرمین پیمرا بحالی کے حکم پر حکم امتناعی جاری کیا جائے ۔ چودھری رشید نے حکومتی نوٹیفیکیشن جاری ہونے سے پہلے ہی چارج سنبھال لیا۔ جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالتی حکم آ جائے تو وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشں کی ضرورت نہیں رہتی ۔بعدازں عدالت نے حکومت کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی ۔ واضح رہے کہ 25 مئی کو جسٹس نورالحق این قریشی نے چودھری رشید کو بطور چیئرمین پیمرا بحال کرنے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :