شجاع آباد ، سنگ دل شخص نے بیٹی ، بیوی ، مہمان پر تیزاب پھینک دیا

بدھ 27 مئی 2015 16:09

شجاع آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں سنگ دل باپ نے گھریلو ناچاکی پر بیٹی ، بیوی سمیت گھر آئے مہمان پر تیزاب پھینک دیا ، تینوں متاثرہ افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا نوٹس ، آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں گھریلو ناچاکی پر سنگ دل شوہر نے طیش میں آکر بیوی بیٹی اور گھر آئے مہمان پر تیزاب پھینکا ملزم وقوع کے بعد موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے شور کی آواز سنتے ہی گھر پہنچ کر فوری طور پر زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیسی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردیا ہے ۔

دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے منہ پر تیزاب پھینکا گیا جس سے تینوں کا منہ جھلس گیا زخمیوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے،د وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی ہے ۔