پارلیمنٹ ہاؤس میں خواتین سٹاف اور اراکین ڈے کیئر سنٹر کا اعلان

بدھ 27 مئی 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پارلیمنٹ ہاؤس میں خواتین سٹاف اور خواتین اراکین پارلیمنٹ کے لئے ڈے کیئر سنٹر کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ قیام کے ا علان سے خواتین سٹاف اور خواتین اراکین پارلیمنٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں خواتین اراکین اسمبلی و سٹاف ممبران کے لیے خصوصی طور پر ڈے کیئر سنٹر کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں خواتین سٹاف اور خواتین اراکین اسمبلی کی ایک بڑی تعداد کام کے لیے آتی ہے جن کے ساتھ شیر خوار نونہال بچے بھی ہوتے ہیں جو ان کے کام میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں اور خواتین کا کام بہتر طریقے سے سرانجام نہیں دے پاتی تھی اس لئے حکام نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بچوں کے لیے ڈے کیئر سنٹر کا اعلان کیا ہے جس پر کام جلد مکمل کیا جائے گا ۔ اعلان کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں کام کرنے والی خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور حکام کی جانب سے اس فیصلے کو خوب سراہا گیا اور خواتین اراکین پارلیمنٹ بھی خوشی سے نہال ہوگئی اور حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :