فیصل آباد،عدالتی احکامات کی عدم تعمیل، 20پو لیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وانٹ گرفتاری جاری

بدھ 27 مئی 2015 16:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر مختلف تھانوں کے 20اہلکاروں کے بلا ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راجہ امجد اقبال نے مختلف مقدمات میں عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے والے نقشہ نویس نواز ، ولی محمد ، اویب ، منشاء ، عبدالرزاق ، اے ایس آئی شبیر ، شمس الحق ، محمد ارشد، فلک شیر ، اکمل حسین ، نصیر الدین طارق ، غلام یٰسین ، ہارون ، عبدالمجید ، محمد یونس ، سب انسپکٹر ریاض حسین ، محمد اقبال ، افتخار حسین ، ساجد علی ، نقشہ نویس اور نگزیب اور ایک تھانہ منصور آباد کے مقدمہ نمبری728/13کے ملزم فرحان کے بھی بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ ان ملازمین کو گرفتار کر کے مقررہ تاریخوں پر عدالت میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :