”پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ“

بدھ 27 مئی 2015 16:06

”پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ“

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس (جمعرات )کوہوگی،حکومت نے چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری روٹ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کا (جمعرات ) کو وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کرلی ہے،کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم نوازشریف کریں گے، اس حوالے سے تمام سیاسی قائدین کو دعوت نامے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق چاروں وزرائے اعلیٰ کو بھی اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے،اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام سیاسی قائدین کے تحفظات کو دور کریں گے،رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے،اجلاس کے موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا جائیگا جس میں تمام سیاسی قائدین کی موجودگی میں وزیر اعظم نواز شریف یوم تکبیر کے حوالے سے کیک بھی کاٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :