Live Updates

عمران خان کل دو روزہ دورے پر گلگت جائیں گے

بدھ 27 مئی 2015 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج جمعرات کو دو روزہ دورے پر گلگت جائیں گے اور مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں و کارکنوں سے ملاقاتیں اور جلسوں سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے گلگت کے دورہ کی حتمی تاریخ کا تعین ہو گیا ہے اور عمران خان کل (جمعرات ) کے روز دو روزہ دورے پر گلگت
جائیں گے اور سکردو کرکٹ سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ دو روزہ دورے پر ڈسٹرکٹ گھانچے گھلیو میں جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ اعلامیے کے مطابق عمران خان کے ہمراہ ریحام خان ، جہانگیر ترین اور فیصل جاوید بھی گلگت جائیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :