اسلام آباد، قاتل روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدھ 27 مئی 2015 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) اسلام آباد کے سول جج نصرمن اللہ نے قتل کے ملزم محمد محمود کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تھانہ کورال کی حدود میں فیصل نامی شخص کے قتل کے الزام میں پولیس نے محمد محمود پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کے لئے ریمانڈ کی درخواست دی گئی جس پر عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :