ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کی یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد

بدھ 27 مئی 2015 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بروقت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت ہم اقوام عالم کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرے ،پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا وزیراعظم محمد نوازشریف کے سر ہے۔

28مئی یوم تکبیر پاکستان کے استحکام و دفاع اور وقار کا آئینہ دارہے یہ دن اس بات کی یاد دلاتاہے کہ ہر قیمت پر ملک اور قوم کا دفاع کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ایسا کارنامہ سر انجام دیاہے جسے عالم اسلام صدیوں یاد رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کہا کہپاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا،جس سے عوام خوشحال ہونگے۔

قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دفاعی اور اقتصادی لحاظ سے اتنا مضبوط بنا دیا جائے گاکہ دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہوگی۔ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے اب دفاعی اعتبا ر سے بہت مضبوط ہوچکا ہے۔اور بیرونی جارحیت کا بھر پور اندازمیں جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔