پاکستان کا طالبان کو نام نہاد کاروائیاں روکنے کا انتباہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کیے گئے وعدوں کا حصہ ہے،افغانستان

بدھ 27 مئی 2015 15:03

پاکستان کا طالبان کو نام نہاد کاروائیاں روکنے کا انتباہ دہشتگردی کے ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) افغانستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے طالبان کو موسم بہار میں کاروائیاں روکنے کا انتباہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کیے گئے وعدوں کا حصہ ہے،پاکستانی سینئر حکام نے افغان حکام کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں امن واستحکام کے حصول کیلئے افغانستان کی مدد کرنے کاوعدہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان شکیب مستاغنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سینئر حکام نے افغان حکام کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں امن واستحکام کے حصول کیلئے افغانستان کی مدد کرنے کاوعدہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے طالبان کو موسم بہار میں نام نہاد کاروائیاں روکنے کے لئے سخت انتباہ جاری کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :