وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3 کھرب 85 ارب 30 کروڑ روپے جاری کر دیئے

بدھ 27 مئی 2015 14:58

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر تین کھرب 85 ارب 29 کروڑ 97 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے پانچ کھرب 25 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 34 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 2 ارب 15 کروڑ، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کے لئے ایک ارب 39 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 36 کروڑ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 3 ارب 12 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 56 کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 62 کروڑ، ایجوکیشن، ٹریننگ اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈویژن کے لئے 2 ارب 34 کروڑ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 11 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئے 6 ارب 47 کروڑ، فارن افیئر ڈویژن کے لئے 25 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 24 ارب 60 کروڑ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 4 ارب 7 کروڑ، اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے لئے 28 کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 3 ارب 46 کروڑ، لاء، جسٹس اور انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 97 کروڑ، صحت کے لئے 32 ارب 98 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 39 ارب 55 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 31 ارب 36 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 39 ارب، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 75 ارب 83 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر کے لئے 48 ارب 67 کروڑ، سیفران فاٹا کے لئے 18 ارب 53 کروڑ، ایرا کے لئے 7 ارب 23 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کر رہا ہے۔