ڈسکہ پولیس نے ڈی ایس پی کے دفتر کوجلا نے پر 60ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا

بدھ 27 مئی 2015 14:50

ڈسکہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے تین روز قبل وکلاء کی ہلاکت کے بعد ڈی ایس پی ڈسکہ کے دفتر کوجلا دینے پر 60ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ مقدمہ ریڈر ڈی ایس پی فاروق احمد کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7،ت پ436,427, 148,149 درج کیا گیا ہے۔ تاہم اس مقدمہ میں تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :