ڈسکہ میں شہید ہونے والے وکلا کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل کاانعقادکیاگیا

بدھ 27 مئی 2015 14:50

ڈسکہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) ڈسکہ شہر میں تین روز قبل ملزم پولیس انسپکٹر شہزاد وڑائچ کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو وکلاء رانا خالد عباس(صدر ڈسکہ بار ایسوسی ایشن) اور عرفان چوہان کے ایصال ثواب کے لئے قل شریف کا ختم ان کے آبائی گاؤں سیخواں اور چھانگا تحصیل ڈسکہ میں ادا کیا گیا۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی او ر فاتحہ خوانی میں سول ججز، وکلاء سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :