انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ڈسکہ میں نامزد ملزم کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

بدھ 27 مئی 2015 14:48

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ڈسکہ میں دو مقامی سینئر وکلاء کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم انسپکٹر شہزاد وڑائچ کے خلاف جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز سیالکوٹ شیخ شاہد اکرام کی قیادت میں ملزم انسپکٹر شہزاد وڑائچ کو سخت حفاظتی اقدامات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم انسپکٹر کا مذکورہ مقدمہ میں 15روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم کا 12روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔