آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مواصلات کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے جائیں گے

بدھ 27 مئی 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مواصلات کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ترقیاتی بجٹ 149ارب روپے ہو گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2015-16کے بجٹ کی تیاری تقریباً مکمل ہو چکی ہے، جس میں مواصلات کے شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 200 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ ہوا جبکہ اس میں 149ارب سڑکوں و پلوں کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے این ایچ اے کو دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :